بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا ...
بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلیم  بلوچستان کی جانب سے صوبے کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات دسمبر سے آئندہ سال فروری تک جاری رہیں گی ، سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالرؤف بلوچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات 16 دسمبر سے شروع  ہو کر 28 فروری 2023 تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 18 اضلاع کے سکولز میں موسم سرما کے دوران اڑھائی ماہ کی تعطیلات کی جاتی ہیں۔

مزید :

قومی -