اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی، پرویز الٰہی کو دیکھنا ہے کہ ہمارے ساتھ چلنا ہے یا نہیں ، فواد چودھری

اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی، پرویز الٰہی کو دیکھنا ہے کہ ہمارے ساتھ ...
اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی، پرویز الٰہی کو دیکھنا ہے کہ ہمارے ساتھ چلنا ہے یا نہیں ، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری  کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی، ق لیگ کو خبردار کیا ہے کہ ہمارے ساتھ رہنا ہے تو پنجاب اسمبلی توڑنی پڑے گی۔

 نجی ٹی وی چینل "ہم نیوز"کے مطابق فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق )نے تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ہے تو پنجاب اسمبلی توڑنی پڑے گی، ق لیگ کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلی تحلیل کرنا چاہتی ہے، ق لیگ نے دیکھنا ہے الیکشن میں پی ٹی آئی کے اتحاد کے ساتھ جانا ہے یا اتحاد کے بغیر۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت نہ مانی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کرا دیں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومتوں کے ساتھ عام انتخابات میں گئے تو پی ڈی ایم کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔

مزید :

قومی -