ملتان ٹیسٹ ,پاکستانی سپنرز کا جادو چل گیا ، انگلینڈ کی پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں سپنرز نے انگلش بلے بازوں کو اپنے جال پھنسا لیا، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلینڈ کے 7کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ باقی کے تین کھلاڑیوں کو زاہد محمود نے چلتا کیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتا ن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کی جانب سے زیک کراؤلے اور بین ڈکٹ میدان میں اترے ، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں زیک کراؤلے کو پویلین کی راہ دیکھائی اور پھر سیٹ بیٹسمین بین ڈکٹ کو چلتا کیا، جس کے بعد جوئے روٹ نے انگلش سکور بورڈ کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن ابرار احمد نے ان کی ایک نہ چلنے دی ۔
انگلینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں 145 رنز پر گر گئیں،جبکہ چوتھی وکٹ164 رنز پر گری اس کے بعد ابرار احمد نے اپنی انگلیوں کو ایسے گھمایا کہ پوری ٹیم ہے اس چال میں پھنس گئی ، انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 167،چھٹی وکٹ 228، ساتویں 231 ، آٹھویں 245 جبکہ نویں وکٹ بھی کسی اضافے کے بغیر ہی گر گئی، جبکہ آخری وکٹ 281 رنز پر گری ۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پاکستان ٹیم میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور محمد نواز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ابرار احمد نے ڈیبیو کیا ہے،اظہر علی اور حارث رؤف آرام کریں گے ۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ، کوشش کریں گے اچھی کارکردگی دکھائیں۔