ابرار احمد کا ڈیبیو، ہیڈ کوچ تقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ پہنائی

ابرار احمد کا ڈیبیو، ہیڈ کوچ تقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ پہنائی
ابرار احمد کا ڈیبیو، ہیڈ کوچ تقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ پہنائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے سپنر ابرار احمد کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی جانب سے ٹیسٹ کیپ پہنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور شدید دھند کے باعث میچ مقررہ وقت سے تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے، انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے سپنر ابرار احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ دی، یاد رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر زاہد محمود، حارث رؤف، سعود شکیل اور محمد علی نے ڈیبیو کیا تھا۔

مزید :

کھیل -