انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کو کس طرح پتا چلا کہ وہ آج انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ؟ جانئے 

انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کو کس طرح پتا چلا کہ وہ آج انگلینڈ ...
انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کو کس طرح پتا چلا کہ وہ آج انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوجوان کھلاڑی ابرار احمد آج ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں جس دوران انہوں نے اپنے پہلے اوور میں پہلی وکٹ حاصل کر لی ہےاور اب تک 2 کھلاڑیوں کو پولین پہنچا چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ دی۔ابرا ر احمد کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتاہوں ، ٹیسٹ ڈیبیو کا پتا چلا تو وہ خوشی لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا،یہ میرے لیے بہت بڑا دن ہے ، ساری زندگی اسی چیز کیلئے محنت کی ہے ، آج میرا خواب پورا ہونے والا ہے ، فینز سے اپیل ہے کہ دعاﺅں میں یاد رکھیں، پاکستا ن ، ٹیم اور میرے لیے دعا کریں کہ ہم یہ میچ جیتیں ۔گزشتہ شام میں ثقلین مشتاق نے مجھے بلایا اور بتایا کہ کل تم کھیل رہے ہو، کچھ پلانز بتائے ، اس کے بعد سب سے پہلے اپنے والدین ، پھر دوستوں کو بتایا ، فیملی کرکٹ کو زیادہ پسند نہیں کرتی تھی ، لیکن جب اب بڑی اچیومنٹ ملی ہے تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں، ان کی بھی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا ، یاد رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر زاہد محمود، حارث رو¿ف، سعود شکیل اور محمد علی نے ڈیبیو کیا تھا۔

مزید :

کھیل -