پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کےلئے پی ٹی آئی کی درخواست منظور

پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کےلئے پی ٹی آئی کی ...
پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کےلئے پی ٹی آئی کی درخواست منظور

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کرلی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "ہم نیوز" کے مطابق چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئےدائر درخواست پرسماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے عدالت سے درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اگر ابھی درخواست سماعت کیلئے مقرر نہ کی تو بعد میں بہت دیر ہوجائے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چھٹیوں کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں  ،چھوٹا مسئلہ تو ہے لیکن اگلے ہفتے آپ کے باقی بڑے بڑے مسئلے بھی سماعت کیلئے مقررہیں ، ایسا کرتے ہیں پھر چھٹیوں سے پہلے سماعت رکھ لیتے ہیں،  چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو پی ٹی آئی کی درخواست کو22 دسمبر کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، عدالت الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -