کچھ روز قبل بہو اوربیٹے سے تعلق ختم کرنے والی صبا فیصل بہو کے حق میں بول پڑیں، بڑا اعلان کر دیا

کچھ روز قبل بہو اوربیٹے سے تعلق ختم کرنے والی صبا فیصل بہو کے حق میں بول ...
کچھ روز قبل بہو اوربیٹے سے تعلق ختم کرنے والی صبا فیصل بہو کے حق میں بول پڑیں، بڑا اعلان کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بہو "نیہا "سے متعلق اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی دونوں ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی ہیں اور ساتھ  ہی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی "ان کی بہو  اور ان کے حوالے سے گندی باتیں نہ کریں اور قیاس آرائیاں کرنا بند کریں"۔

تفصیلات کے مطابق 2روز قبل صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو "نیہا "سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد صبا فیصل کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے تمام مداحوں اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے ان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا، اسی ویڈیو میں صبا فیصل نے یہ بھی کہا کہ " میں نے 4سال تک دکھ اور درد کو بیان نہیں کیا اور  اپنی شہرت، عزت اور دولت کی قیمت چکائی، لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ شہرت، دولت اور عزت کمانے والے اداکاروں کی زندگی اور گھروں کی بھی ڈارک سائیڈز ہوتی ہیں"۔

صبا فیصل نے اسی ویڈیو میں  مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ  وہ ان کے خاندانی مسائل کو سمجھیں اور ان کی بہو سمیت ان کے حوالے سے گندی باتیں نہ کریں اور وہ ان سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا بند کریں"تاہم اب صبا فیصل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دونوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔

مزید :

تفریح -