بابر نے ایشیا ءکپ میں ہی میرے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے بارے میں بتادیا تھا ، شعیب ملک کا انکشاف

بابر نے ایشیا ءکپ میں ہی میرے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے بارے میں بتادیا تھا ، شعیب ...
بابر نے ایشیا ءکپ میں ہی میرے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے بارے میں بتادیا تھا ، شعیب ملک کا انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں مڈل آرڈر کی غلطیوں اور ناقص پرفارمنس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر اعتراض اٹھایا جا رہا تھا کہ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ اس دوران شعیب ملک کی جانب سے بھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی تھی لیکن اب  ان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بابر اعظم نے ایشیا ءکپ میں ہی مجھ پر واضح کر دیا تھا کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہیں ہوں گا۔

 نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق شعیب ملک نے اپنے اور بابر کے تعلق سے متعلق بات کی اور بتایا کہ ہم دونوں کے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، "مجھے بابر نے ایشیا ءکپ میں یہ بولا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جو ٹیم جائے گی وہ ایشیا ءکپ والی ہی جائے گی، اس کی طرف سے بات چیت ہوتی رہی، ہم دونوں کا تعلق اچھا ہے۔میں ہمیشہ سے اسے اپنا چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں، جب جب اسے ضرورت پڑی، چاہے گرومنگ ہو یا کوئی مشورہ، میں ہمیشہ سے اس کے لیے موجود ہوں اور رہوں گا، میں ایسا نہیں ہوں کہ کسی وجہ سے ٹیم میں نہیں آیا تو ناراض ہوجاؤں یا منہ بنا لوں، یا اس سے بات نہیں کروں، میں کبھی ایسا کروں گا بھی نہیں، میری دعائیں ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں"۔

شعیب  ملک کا مزید کہنا تھا  کہ 'میں ہمیشہ یہ چاہوں گا وہ ترقی کرے اور اس کا نام ٹیبل کے ٹاپ پر ہو، مجھے اس سے کوئی گلہ نہیں ،میری اس سے ورلڈ کپ کے بعد اس چیز پر کوئی بات نہیں ہوئی، میں نے خود اس سے تھوڑی دوری اختیار کی تھی، کیونکہ جب ایک بندہ کپتان ہو تو اسے لیڈرشپ کرنے دینا چاہیے'۔

مزید :

کھیل -