شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ فائنل میں جب دوبارہ گھٹنے پر چوٹ لگی تو اس کے بعد گراﺅنڈ میں کیا ہوا؟ پہلی مرتبہ تفصیل بتا دی 

شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ فائنل میں جب دوبارہ گھٹنے پر چوٹ لگی تو ...
شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ فائنل میں جب دوبارہ گھٹنے پر چوٹ لگی تو اس کے بعد گراﺅنڈ میں کیا ہوا؟ پہلی مرتبہ تفصیل بتا دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں گھٹنے کی انجری کے بارے میں پہلی مرتبہ کھل کر بات کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہین کی قومی ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہین نے فائنل کے حوالے سے بات کی، باولر نے کہا”جس وقت میں گرا مجھے لگا میرا گھٹنا کٹ گیا ہے، درد بہت زیادہ تھا، مجھ سے چلا یا بھی نہیں جا رہا تھا،حارث میرے ساتھ تھا، وہ کہہ رہا تھا بار بار کہ آجاو¿ جس پر میں نے کہا رکو مجھے دیکھنے تو دو، مجھے لگ رہا تھا کچھ اور مسئلہ ہوگیا ہے۔ فزیو آئے تو میں نے انہیں کہا ورلڈ کپ فائنل ہے، میرے دو اوورز باقی ہیں، میرا جانا ضروری ہے، فزیو نے مجھے کہا آپ نا جائیں سوجن بڑھ جائے گی، کوئی بڑا مسئلہ نا ہو جائے، میں نے جب اوور کی ایک گیند کرائی تو کپتان نے کہا نہیں اب آپ نہیں کروائیں اور واپس چلے جائیں“۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے اور رہے گی کہ جب تک جان ہے، اس ٹیم پر قربان ہے۔خیال رہے کہ گھٹنے کی تکلیف سے دوچار شاہین شاہ آفریدی کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ری ہیب جاری ہے، کرکٹر کا تین ہفتے قبل اپینڈکس کا آپریشن بھی ہوا تھا۔شاہین آفریدی کو گھٹنے کی تکلیف سے نجات کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے فاسٹ بولر نے کہا کہ میں تین چار روز سے ری ہیب کر رہا ہوں اور اب بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں جم ٹریننگ کر رہا ہوں، سائیکلنگ بھی کرتا ہوں،کوشش ہے کہ جلد میدان میں واپسی ہو۔شاہین نے مزید کہا کہ فینز سے کہوں گا کہ جس طرح راولپنڈی میں قومی ٹیم کو سپورٹ کیا اسی طرح ملتان میں بھی سپورٹ کریں۔

مزید :

کھیل -