"ریڈ سی"فلم فیسٹیول میں پاکستان کی معروف اداکاراؤں سجل علی اور ماہرہ خان کی شرکت

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ہونے والے" ریڈ سی" فلم فیسٹول میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق 10 روزہ "ریڈ سی فلم "فیسٹول میں شاہ رخ خان ، رنبیر کپور ، کرینہ کپور خان ، سونم کپور سمیت پاکستانی اداکاراؤں سجل علی اور ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔سعودی عرب میں ہونے والے" ریڈ سی" فلم فیسٹول کا دوسرا ایڈیشن جدہ میں جاری ہے جس میں ہالی ووڈ بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کے سینما سے فلم میکرز ، اداکار اور فلمی شخصیات شرکت کر رہے ہیں ۔
View this post on Instagram
ریڈ سی فلم فیسٹول میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی گذشتہ رات شرکت کی ۔ ماہرہ خان نے سعودی ڈیزائینر یوسف اکبر کا ڈیزائن کردہ بلیو ڈریس زیب تن کیا ۔جس میں وہ نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
View this post on Instagram
ریڈ سی فلم فیسٹول کا آغاز ہی جمائمہ گولڈ سمتھ کی فلم "واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ" سے ہوا ۔ سکرینگ کے موقع پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی شرکت کی۔ سکرینگ کے موقع پر فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور نے سجل کی اداکاری کی تعریف کی ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ "ریڈ سی "فلم فیسٹول میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ، پریانکا چوپڑا ، کرینہ کپور خان ، سونم کپور ، سیف علی خان ، رنبیر کپور سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کی ۔ تاہم اس فیسٹول میں ایک بھی پاکستانی پروڈکشن کو سکرین نہیں کیا گیا ۔