عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، اس تناسب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کیا بنتی ہے ؟جانیے

 عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، اس تناسب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کیا بنتی ...
 عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، اس تناسب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کیا بنتی ہے ؟جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستانی عوام مہنگا تیل خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ یہ عمل گزشتہ چند ماہ سے مسلسل جاری ہےکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں جبکہ پاکستان میں  پٹرول مہنگا ہو رہا ہے ۔
 نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز"نے ذرائع وزارت پٹرولیم کے حوالے سے بتایا کہ حکومت اب تک پٹرول پر فی لیٹر 25روپے کما رہی ہے ،  رپورٹ کے مطابق حکومت کو تمام طرح کے ٹیکس کے باوجود پٹرول تقریباً186 سے 190 کے درمیان پڑ رہا ہے ، موجودہ قیمت کے لحاظ سے حکومت عوام کو 30 سے 35 روپے  فی لیٹر ریلیف دے سکتی ہے ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71.46 ڈالر فی بیرل ہے  عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 71سے 75ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے،  پاکستان  میں پٹرول کی قیمت 186روپے بنتی ہے، جبکہ حکومت اس وقت 224.80 روپے میں پٹرول فی لیٹر فروخت کر رہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -