بھارتی اداکار منوج باجپائی کی والدہ 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

بھارتی اداکار منوج باجپائی کی والدہ 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
بھارتی اداکار منوج باجپائی کی والدہ 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی معروف اداکار منوج باجپائی کی والدہ گیتا دیوی 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق منوج باچپائی کی والدہ کو ایک ہفتہ قبل نئی دہلی کے پشپانجلی میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھیں، مبینہ طور پر ان کی طبیعت گزشتہ 20 دنوں سے کافی خراب تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات اسپتال میں گیتا دیوی کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور پھر جمعرات کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

واضح رہے کہ  اداکار منوج باجپائی کے والد رادھاکنت باجپائی کا     گزشتہ برس 3 اکتوبر   کو  انتقال ہوا تھا ۔

مزید :

تفریح -