مجھے خوشی ہے کہ ریکوڈک سیٹلمنٹ پر سپریم کورٹ نے منظوری کی مہر لگا دی:حماداظہر

مجھے خوشی ہے کہ ریکوڈک سیٹلمنٹ پر سپریم کورٹ نے منظوری کی مہر لگا دی:حماداظہر
مجھے خوشی ہے کہ ریکوڈک سیٹلمنٹ پر سپریم کورٹ نے منظوری کی مہر لگا دی:حماداظہر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نےسپریم کورٹ  کے  ریکوڈک منصوبے سے متعلق  رائے  پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ ریکوڈک  سیٹلمنٹ پر سپریم کورٹ نے منظوری کی مہر لگا دی ہے"۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں  کہا کہ مارچ 2022 میں پیٹرولیم ڈویژن کے تحت آنے والی کمپنیوں نے تصفیہ کے لیے فنانسنگ کا بندوبست کرنے اور پروجیکٹ میں حصہ دار بننے میں کلیدی کردار ادا کیاتھا"۔

انہوں نے مزید بتایا کہ" ہم پی ٹی آئی کے دور  حکومت میں اس منصوبے پر کام کرتے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -