آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ، میر پور ڈویژن کی تمام 116 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج آ گئے ، (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کو جھٹکا 

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ، میر پور ڈویژن کی تمام 116 نشستوں کے غیر ...
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ، میر پور ڈویژن کی تمام 116 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج آ گئے ، (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کو جھٹکا 

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میر پور ڈویژن میں ضلع کونسل کی تمام 116 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج آ گئے ہیں جن میں تحریک انصاف 56 نشستیں لے کر پہلے نمبر پر ہے ،( ن )لیگ 26 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،پیپلز پارٹی 19 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔جبکہ 15 نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل بھمبر کی 31 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 11 ، آزاد امیدوار 10 ، (ن )لیگ 8 اور پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے ۔ضلع کونسل بھمبر میں کوئی بھی پارٹی آزاد امیدواروں کو ساتھ ملاکر ہی اپنا چیئرمین لا سکتی ہے۔ ضلع کونسل کوٹلی کی 58 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج آ گئے ہیں جن میں سے تحریک انصاف نے 23 نشستیں جیتیں ہیں اور پہلے نمبر پر ہے جبکہ (ن )لیگ 15 اور پیپلز پارٹی نے بھی 15 نشستیں حاصل ہیں ، آزاد امیدوار 4 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔اپوزیشن اتحاد ضلع کونسل کوٹلی میں اپنا چیئرمین لانے کی پوزیشن میں ہے ۔ 

ضلع کونسل میر پور کی کل 27 نشستوں میں سے 21 نشستیں تحریک انصاف جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے اور اپنا چیئرمین لانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے جبکہ (ن) لیگ 3 اور پیپلز پارٹی صرف 2 نشستیں ہی لینے میں کامیاب ہوئیں جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی، ضلع کونسل میر پور میں بھی تحریک انصاف آرام سے اپنا چیئر مین منتخب کروا سکتی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -