عمران اشرف نے پولیس والوں کی فرمائش پر اپنے مشہور کردار "بھولا " کے ڈائیلاگ دہرا دیئے

عمران اشرف نے پولیس والوں کی فرمائش پر اپنے مشہور کردار "بھولا " کے ڈائیلاگ ...
عمران اشرف نے پولیس والوں کی فرمائش پر اپنے مشہور کردار
سورس: @dailypakistan

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف  اداکار عمران اشرف نے دو  نوجوان پولیس والوں کی فرمائش پر اپنے مشہور ڈرامے  "رانجھا رانجھا کر دی" کے کردار "بھولا" کا  ڈائیلاگ دہرا دیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کے اداکار عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں دو نوجوان پولیس والوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔عمران اشرف ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ" ان کے ساتھ دو ہینڈسم پولیس والے موجود ہیں جو اُن سے بھولے کا ڈائیلاگ بول کر دکھانے کی فرمائش کر رہے ہیں". نوجوان پولیس والا اداکار سے کہتا ہے کہ "20 روپے کے پکوڑے والا ڈائیلاگ بول دیں سر", جس پر عمران اشرف اپنا مشہور ڈائیلاگ دہراتے ہیں "بھائی اگر کسی کے بچے کو بہت زیادہ بھوک لگی ہو تو کیا 20 روپے کے پکوڑے دے دیتے ہو"۔

مزاحیہ انداز میں یہ ڈائیلاگ سُن کر پولیس نوجوان اور عمران اشرف خود بھی ہنس پڑتے ہیں جبکہ پولیس کے نواجون مداح نے اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

تفریح -