ماہرہ خان اور ریتک روشن ایک ساتھ///دونوں کے سوشل میڈیا پر چرچے

ماہرہ خان اور ریتک روشن ایک ساتھ///دونوں کے سوشل میڈیا پر چرچے
ماہرہ خان اور ریتک روشن ایک ساتھ///دونوں کے سوشل میڈیا پر چرچے
سورس: @instagram/somethinghauteofficial

  

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان  اور بالی ووڈ سپر سٹارہریتھک روشن کی   سعودی عرب میں "ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول" میں  ایک ساتھ   تصاویر اور ویڈیو ز  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں   ۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں ہونے والے 10 روزہ  "ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول" اختتام پزیر ہوا، جس  میں  دنیا بھر سے شوبز کی کئی  معروف شخصیات  نے شرکت کی ۔اس فیسٹیول کے متعدد سیشنز میں ماہرہ خان نے بھی  شرکت کی۔گزشتہ رات فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ماہرہ خان کی بالی ووڈ کے معروف ہیرو ہریتھک روشن سے ملاقات ہوئی۔دونوں اداکار ایک ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے اور بات چیت  بھی کی جس کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی اس فنکار جوڑی کو سوشل میڈیا  پر مداح ایک ساتھ دیکھ کر کافی پرجوش اور خوش نظر آ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ " ان دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنا بے حد خوشی کاباعث ہے"۔

 واضح رہے کہ  اس سے پہلے بھی ہریتھک روشن ،  ماہرہ خان کی انسٹاگرام  پوسٹ پر کمنٹ کر کے ان کے کام اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کر چکے  ہیں۔ فلم" مولا جٹ "کے آنے سے پہلے بھی انہوں نے ماہرہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔اس سے پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ"ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول" میں ماہرہ خان نے بلیو ڈریس میں شرکت کی تھی  جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

مزید :

تفریح -