کراچی میں پلمبر نے گھر میں کام کے بہانے گھس کر 8 ویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا 

کراچی میں پلمبر نے گھر میں کام کے بہانے گھس کر 8 ویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی ...
کراچی میں پلمبر نے گھر میں کام کے بہانے گھس کر 8 ویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد کے علاقے مبینہ ٹاﺅن میں 12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل کے واقعہ نے سب کے دلوں کو دہلا کر رکھ دیاہے ، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بچی پر تشدد اورزیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ بچی کے سر پر بھاری چیز سے حملہ کیا گیا تھا ، پھر بچی کے منہ پر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے جان سے مار دیا گیا ، واقعہ کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیاہے ، واقعہ میں ملوث ملزم عرفان کو گزشتہ روز ہی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔
بچی کی والدہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ باتھ روم میں کام کیلئے پلمبر کو اتوار کو بلایا تو وہ اتوار کی بجائے جمعرات کو آیا، میں اور شوہر دوسری بیٹی نوکری کیلئے گئے ہوئے تھے ، چھوٹی بیٹی گھر پر اکیلی تھی، پلمبر کام کے بہانے گھر میں داخل ہوا، چھوٹی بیٹی نے بڑی بہن کو فون کیا مگر وہ ریسیو نہ کر سکی ، پلمبر عرفان نے گھر میں داخل ہو کر بیٹی پر تشدد کیا اور قتل کر دیا ، بڑی بیٹی اور کزن نے ملزم کو واقعے کے بعد گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا ، چھوٹی بیٹی آٹھویں جماعت کی طالبہ اور ڈاکٹر بننا چاہتی تھی ۔