یویو ہنی سنگھ نے طلاق کے 3ماہ بعد ہی نئی گرل فرینڈ بنالی

یویو ہنی سنگھ نے طلاق کے 3ماہ بعد ہی نئی گرل فرینڈ بنالی
یویو ہنی سنگھ نے طلاق کے 3ماہ بعد ہی نئی گرل فرینڈ بنالی

  

ممبئی (آئی این پی) بھارتی معروف میوزک پروڈیوسر، ریپر، گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار یو یو ہنی سنگھ نے سابقہ اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق کے تین ماہ بعد ہی نئی گرل فرینڈ بنا لی ۔

گزشتہ دنوں یویو ہنی سنگھ نے اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ دہلی کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران ہنی سنگھ اپنی نئی گرل فرینڈ ماڈل و اداکارہ ٹینا تھڈانی کا ہاتھ تھامے تقریب میں انٹری دیتے دیکھائی دیئے اور تقریب میں موجود لوگوں سے ٹینا کا بطور اپنی گرل فرینڈ تعارف کرواتے نظر آئے۔ گلوکارہ نے ماڈل ٹینا کو میری گرل فرینڈ کہہ کر مخاطب کیا۔ہنی سنگھ نے اس تقریب کے دوران شرکا کو بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ ٹینا تھڈانی نے ہی ان کی آنے والی نئی میوزک البم کو 3.0 کا ٹائٹل دیا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار ہنی سنگھ کی رواں سال ستمبر میں اپنی اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق ہو گئی تھی، ہنی اور شالنی کا رشتہ تقریبا 11 سال بعد طلاق پر ختم ہوا ہے۔

مزید :

تفریح -