شہباز شریف پنجاب دشمنی میں تمام حدیں عبور کر چکے ہیں, چودھر ی پرویز الٰہی

شہباز شریف پنجاب دشمنی میں تمام حدیں عبور کر چکے ہیں, چودھر ی پرویز الٰہی
شہباز شریف پنجاب دشمنی میں تمام حدیں عبور کر چکے ہیں, چودھر ی پرویز الٰہی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف پنجاب دشمنی میں تمام حدیں عبور کر چکے ہیں۔ 

 نجی ٹی وی چینل "جیونیوز"کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا, وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا "یہ کہتے ہیں کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، دھیلا ہوتا کیا ہے بھائی؟ ان کے اپنے لوگ کہتے ہیں یہ ہمارے تک کچھ آنے نہیں دیتے"۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف پنجاب کے کاشت کار وں اور کسانوں کے ساتھ ظلم پر اتر آئے ہیں، گریٹر تھل کینال معاہدے پر 13دسمبر تک دستخط نہ ہوئے تو معاہدہ ازخود ختم ہو جائے گا، گریٹر تھل کینال پراجیکٹ ایکنک سے منظور کرایا، اےڈی بی معاہدےپر دستخط کی تاریخ 13دسمبر 2022ہے، ان کا کہنا تھا وفاق کی طرف سے اس معاملے پر پیشرفت نہ ہونا افسوسناک ہے، ایکنک اجلاس میں پنجاب نےسندھ کے اعتراضات اعدادوشمارکےساتھ دور کیے، گریٹرتھل کینال فیز 1 کی تعمیر ومرمت اور بحالی بھی کی جانی تھی، گریٹر تھل کینال کا فیزٹو بننےسے6 لاکھ ایکڑ اراضی کی کاشت کیلئےپانی میسر ہوگا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمران کچھ داؤ پر بیٹھے اور کچھ داؤ لگا کر بیٹھے ہیں، انہیں شرم الشیخ جا کر بھی شرم نہیں آئی، وہاں جا کر بھی مانگ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا عمران خان نے اتنی آگاہی پیدا کر دی ہے کہ یہ باہر جاتے ہیں تو لوگ چور چور کے نعرے لگاتے ہیں، پی ٹی آئی کو اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

مزید :

قومی -