موٹروے پولیس سینٹرل زون کا نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سیشن ، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں: شہبازعالم

موٹروے پولیس سینٹرل زون کا نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سیشن ، اگلی ...
 موٹروے پولیس سینٹرل زون کا نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سیشن ، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں: شہبازعالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پولیس سینٹرل زون نے نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا ۔ سیکٹر کمانڈر ایس پی شہباز عالم نے  تقریب میں خصوص شرکت کی۔ سیشن میں روڈ سفٹی کے اصولوں پر روشنی ڈالی گئی۔ شیکٹر کمانڈر شہباز عالم نے طلبا سے خطاب میں کہا کہ قومی شاہراہوں پر دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوتی ہے، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

  سیشن میں ایس پی شہباز  عالم نے کہا کہ ہائی وے پر ہیلمٹ کے استعمال،لین وائیلیشن سے متعلق  مختلف مہم جاری ہیں جن میں روڈ یوذرز کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے۔ دھند میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ قومی شاہراہوں پر دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوتی ہے، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رعایت نہ برتی جائے۔ موٹرسائیکل سوارہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد آئی جی خالد محمود اور زونل کمانڈر سینٹرل کے حکم پر کیا گیا۔ سیشن میں اٹلس ہنڈا کے نیشنل مینجر کسٹمر کیئر اینڈ سیفٹی افتخار احمد  نے بھی خصوصی شرکت کی۔ موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی اسٹال کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جبکہ سیشن میں آخر میں طلبا سے سوالات و جوابات کیے گئے۔ اور ان میں گفٹ ہیمرز بھی تقسیم کیے گئے۔