ملک ڈیفالٹ ہو چکا ، وزیر خزانہ چھپا رہے ہیں ، سراج الحق

ملک ڈیفالٹ ہو چکا ، وزیر خزانہ چھپا رہے ہیں ، سراج الحق
ملک ڈیفالٹ ہو چکا ، وزیر خزانہ چھپا رہے ہیں ، سراج الحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے مگر وزیر خزانہ اور حکومت اس بات کو چھپا رہے ہیں ۔ 

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ، ٹائیکا نے  ملک کو بستر مرگ پر پہنچا دیا ہے ،وزیر خزانہ غلط بیانی کر رہے ہیں کہ زر مبادلہ 7 بلین ڈالرز پر آچکا ہے ، ملک کے خزانے میں صرف امانتیں موجود ہیں،ایل سی بند ہونے کے باعث ملک میں غذائی  سامان نہیں آرہا ہے ، اشیائے خور و نوش کی قلت ہے ۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مرکز اور صوبوں میں کوئی رابطہ نہیں ، دونوں معاملہ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں ،  9 کروڑ سے زیادہ لوگ خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، حکمرانوں کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے ، حکومت کے پاس پنشن اور تنخواہیں دینے کے بھی پیسے نہیں،پولیس جرائم پر قابو پانے کی بجائے پروٹوکول دینے میں صرف ہے ،امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -