نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عوام کو فوری ریلیف ، کے ایم سی کی پارکنگ فیس ختم کر دی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نو منتخب ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عہدہ سنبھالتے ہی عوام کو فوری ریلیف دیتے ہوئے کے ای سی کی پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق نومنتخب ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان کی زیر صدارت مختلف محکموں کا اجلاس ہوا ، اجلاس سے خطاب میں نو منتخب ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ آج سے کے ایم سی پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گی ، پارکنگ سٹاف کو ہٹایا جائے اور نیلامی تک شہریوں کیلئے پارکنگ مفت رہے گی ۔
سیف الرحمان نے کہا کہ چڑیا گھر ،سفاری پارک اور دیگر پارکوں کے ٹھیکے کے ایم سی کے ملازم چلا رہے ہیں جو آج سے بند کر دیے جائیں ، کے ایم سی افسران و عملہ پارکنگ یا کوئی دوسرا ٹھیکہ نہیں چلائے گا۔ کے ایم سی کی دکانوں کا کرایہ بھی بڑھایا جائے گا۔