عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان ، (ن) لیگ نے بھی تیاری کر لی

عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان ، (ن) لیگ نے بھی تیاری کر لی
عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان ، (ن) لیگ نے بھی تیاری کر لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی بھرپور تیاری کا فیصلہ کیا ہےاور ساتھ ہی کہا کہ ہم نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں۔ 

 نجی ٹی وی چینل "دنیانیوز"کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہر یونین کونسل کے لوگ نوازشریف کے استقبال کے لئے پہنچیں گے، آپ سمجھ بیٹھے ہیں کہ میری مقبولیت زیادہ ہے میں ہی الیکشن جیتوں گا، آپ نے پوری قوم کو دھمکی دی، کہا آ رہا ہوں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں اگر مگر کو چھوڑیں اسمبلی توڑیں۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں ،عمران خان نے" ڈیلی میل "کے ذریعے شہبازشریف کو"بلیک میل" کرنے کی کوشش کی، جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا "فیس" دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

مزید :

قومی -