سندھ حکومت نے عادی مجرموں پر نظر رکھنے کیلئے نیا پلان بنا لیا ، کوئی بچ نہیں سکے گا ، قانون کا مسودہ تیا ر کر لیا گیا 

سندھ حکومت نے عادی مجرموں پر نظر رکھنے کیلئے نیا پلان بنا لیا ، کوئی بچ نہیں ...
سندھ حکومت نے عادی مجرموں پر نظر رکھنے کیلئے نیا پلان بنا لیا ، کوئی بچ نہیں سکے گا ، قانون کا مسودہ تیا ر کر لیا گیا 

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے عادی مجرموں کو الیکٹرانک کڑا لگانے کے لیے قانون کا مسودہ تیار کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "کے مطابق سندھ پولیس نے عادی مجرموں کو الیکٹرانک کڑا لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قانون کا مسودہ جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔قانون منظوری کی صورت میں چوری و ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے، منشیات کے استعمال یا فروخت میں ملوث عادی ملزمان کو یہ الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔

مسودے میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کے عادی مجرموں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ عادی مجرمان اور مفرور ملزمان کی مانیٹرنگ کا یہ بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔قانون کے تحت متعلقہ عدالت کی منظوری سے پولیس عادی ملزمان کو برقی کڑا لگاسکے گی، الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے عادی ملزمان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔اطلاعات ہیں کہ سندھ پولیس کے لیے پہلے مرحلے میں 5 ہزار سے زائد برقی کڑے خریدے جائیں گے۔

مزید :

قومی -