مولانا فضل الرحمان نے بھی پاکستان کے خلاف عالمی سازش کا اعتراف کر لیا

مولانا فضل الرحمان نے بھی پاکستان کے خلاف عالمی سازش کا اعتراف کر لیا
مولانا فضل الرحمان نے بھی پاکستان کے خلاف عالمی سازش کا اعتراف کر لیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بھی پاکستان کے خلاف عالمی سازش کا اعتراف کر لیا ، کہا کہ  عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طورپر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  آئین کے بنیادی ڈھانچے کاپہلا ستون اسلام ،  دوسرا جمہوریت ، تیسرا پارلیمنٹ جبکہ چوتھا وفاقی نظام ہے ، ملکی آئین کے دائرہ کار سے تجاوز کرنا عدم توازن کا باعث بنتا ہے ، کوئی اپنے اختیارات سے تجاوز کرے تو ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے ۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ تمام عالمی ادارے ترقی پذیر ملکوں کو کنٹرول کرتے ہیں ، ان کا کام ہی ترقی پذیر ممالک کو کمزورکر کے وہاں اپنے پنجے گاڑنا ہے ، پاکستان کا شمار بھی ایسے ہی ممالک میں ہوتا ہے.  ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ ہر صوبہ اپنے وسائل کا مالک  ہوگا ، بلوچستان کے معدنی ذخائر پر صوبے کا اختیار نہیں۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -