بھارتی اداکارہ کوبے قابو ہجوم نے گھیرلیا، پولیس بلوانا پڑگئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کے ساتھ ایک ہجوم نے بدتمیزی کر ڈالی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اکشرا سنگھ ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر گڑھوا میں سیاسی جماعت جھاڑکھنڈ مکتی مورچہ کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھی جہاں ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔
رپورٹ کے مطابق معاملہ اس قدر سنگین نوعیت اختیار کر گیا کہ اداکارہ کی ہجوم سے جان چھڑوانے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا، جس سے متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ ہجوم کی ہڑبونگ سے تقریب میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔ لوگوں نے تمام کرسیاں بھی توڑ ڈالیں۔
بتایا گیا ہے کہ اکشرا سنگھ کو اس ایونٹ میں ڈانس پرفارمنس کے لیے بلایا گیا تھا تاہم ہجوم کے بے قابو ہو جانے کے سبب تقریب ادھوری چھوڑ کر ڈانس کیے بغیر ہی اکشرا سنگھ کو وہاں سے نکلنا پڑ گیا۔ اداکارہ کو وزیراعلیٰ ہرمنت سورین کے خطاب کے بعد رقص کرنا تھا، تاہم خطاب کے دوران ہی لوگوں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔