جم میں ورزش کرتی لڑکی کی اچانک موت، ویڈیو بھی سامنے آگئی 

جم میں ورزش کرتی لڑکی کی اچانک موت، ویڈیو بھی سامنے آگئی 
جم میں ورزش کرتی لڑکی کی اچانک موت، ویڈیو بھی سامنے آگئی 
سورس: Twitter/@MexicoPost

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں جم میں ورزش کرتی لڑکی اچانک گر کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 28سالہ ڈیانا جرمیلو رامیرز نامی یہ لڑکی جم میں دیگر لوگوں کے ساتھ کلاس میں موجود تھی اور ویٹ اٹھا رہی تھی۔ 
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیانا اپنے ہاتھوںمیں موجود ویٹ گراتی ہے اور پھر خود بھی بے حس و حرکت فرش پر گر جاتی ہے۔ کلاس میں شامل دیگر لوگ دوڑ کر اس کے پاس آتے اور اسے اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر ناکام رہتے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق فوری طور پر ایمبولینس کال کی جاتی ہے اورطبی عملہ جب آ کر ڈیانا کا معائنہ کرتا ہے تو موقع پر ہی اس کی موت کی تصدیق کر دیتا ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹروں کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈیانا کو ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -