مرشد اور چیلوں کا انتظام قانون کے مطابق ہوگا، طلال چوہدری کا بیان

مرشد اور چیلوں کا انتظام قانون کے مطابق ہوگا، طلال چوہدری کا بیان
مرشد اور چیلوں کا انتظام قانون کے مطابق ہوگا، طلال چوہدری کا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج کل تو ہر طرف مرشداور مرید کی کہانیاں ہیں، مرشد اور چیلوں کا انتظام قانون کے مطابق ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم" ڈیلی میل" والے معاملے میں سرخرو ہوئے، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی بھی شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ہے۔ لیگی رہنما نے استفسار کیا کہ عمران خان نے اپنے خلاف الزامات پر فنانشل ٹائمز پر کیس کیوں نہیں کیا؟ آپ نے تو عدالت جانے کا کہا تھا، کیوں نہیں عدالت لے جاتے؟ آپ عدالت لے کر نہیں جائیں گے، آپ کا دامن شہباز شریف کی طرح صاف نہیں، آپ کا دامن داغدار ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جتنے پیسوں میں شہباز شریف نے4میٹرو بنائیں آپ نے ایک نہیں بنائی، عمران خان کو توشہ خانہ سمیت دیگر بدعنوانیوں کا جواب دینا پڑے گا۔

مزید :

قومی -