فیفا ورلڈ کپ کی ٹاپ 8 ٹیموں کو کتنی انعامی رقم دی جائے گی ،تفصیلات جانئے 

فیفا ورلڈ کپ کی ٹاپ 8 ٹیموں کو کتنی انعامی رقم دی جائے گی ،تفصیلات جانئے 
فیفا ورلڈ کپ کی ٹاپ 8 ٹیموں کو کتنی انعامی رقم دی جائے گی ،تفصیلات جانئے 

  

قطر (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ قطر کے میدانوں میں جاری ہے  جہاں فاتح ، رنر اپ اور کوارٹر فائنل تک رسائی کرنیوالی تمام ٹیموں کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی  

 ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 56 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی جبکہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے تک محدود رہنے والی ہر ٹیم کو 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے  ، راؤنڈ آف 16 سے باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ کوارٹر فائنل  میں شکست کھانے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے ۔

  سیمی فائنل میں شکست کے بعد چوتھے نمبرپر آنے والی ٹیم کو ڈھائی کروڑ ڈالرز ، تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دو کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے ۔ اسی طرح فائنل میں شکست کھا کر ایونٹ میں دوسرے نمبرپر آنےو الی ٹیم کو 3 کروڑ ڈالرز جبکہ ایونٹ اپنے نام کرنے والی ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے ۔ اس طرح فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز مختص کئے گئے ہیں ۔ 

مزید :

کھیل -