"انسانی حقوق کا حال یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے جہاز پر سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو بلوچستان سے گرفتار کرکے لاڑکانہ پہنچایا"

"انسانی حقوق کا حال یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے جہاز پر سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے وزیر اعلیٰ سندھ کے جہاز پر بلوچستان جا کر اعظم سواتی کو گرفتار کیا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت انسانی حقوق کے حالات یہ ہیں کہ بلوچستان ہائیکورٹ اعظم سواتی پر مقدمے خارج کرنے کا حکم دیتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز کوئٹہ پہنچتا ہے ، اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے،  انہی  مقدمات میں جو بلوچستان ہائیکورٹ نے خارج کئے ، ان میں سندھ پولیس گرفتاری ڈالتی ہے۔

فواد چوہدری کے  مطابق "پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے جہاز پر اعظم سواتی کو لاڑکانہ پہنچایا جاتا ہے جہاں قمبر پولیس اداروں پر تنقید کا جعلی کیس بناتی ہے اور انہیں لاڑکانہ سے قمبر پہنچایا جاتا ہے، یہ ہیں پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سینیٹر کے انسانی حقوق۔"

مزید :

قومی -