مسلسل کھانسی سے خاتون کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں 

مسلسل کھانسی سے خاتون کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں 
مسلسل کھانسی سے خاتون کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں 

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین میں ایک خاتون کو ایسی کھانسی لگی کہ مسلسل کھانس کھانس کر اس کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں   ۔

نجی ٹی وی " اے آر وائی " کے مطابق یہ واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو مصالحے دار  طعام کھانا مہنگا ثابت ہوا ، رپورٹ کے مطابق  خاتون کو مصالحہ دار طعام کھانے کے باعث کھانسی چھڑ گئی ، کھانسی کا دورہ اس قدر شدید تھا کہ کھانستے کھانستے خاتون کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں ۔ 

شنگھائی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کہا کہ 4 پسلیاں ٹوٹنے کے بعد اس قدر تکلیف ہوئی کہ چل بھی نہ پائی ، پہلے خیال آیا کہ یہ فالج کا حملہ ہے ، مشکل سے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا وہاں سی ٹی سکین سے پتہ چلا کہ میری چار پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ۔ 

معالجے کے دوران  ڈاکٹرز کے علم میں آیا کہ خاتون کے کمزور پٹھوں کے باعث کھانسے  کے دوران اس کی پسلیاں ٹوٹیں۔ ڈاکٹرز نے خاتون کو آرام کا مشورہ دے دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -