کن علاقوں میں دھند ہوگی اور کہاں بارش کا امکان ہے؟

کن علاقوں میں دھند ہوگی اور کہاں بارش کا امکان ہے؟
کن علاقوں میں دھند ہوگی اور کہاں بارش کا امکان ہے؟
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے  کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتا ہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ہفتے  کےروز  پنجاب کے اضلاع  فیصل آباد،جہلم، لاہور،منگلا،حافظ آباد،جوہر آباد،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا، اوکاڑہ، بھکر ، ساہیوال، بہاولپور، لیہ اورملتان  میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جب کہ  صوبے  کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور سردجبکہ مری ،گلیات اور گرد نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلوداورموسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں  صوبہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں ہفتے کو موسم سرد اور خشک رہے گا  تاہم سکھر ، لاڑکانہ ، موہنجو داڑو، شہید بینظیر آباد اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا  تاہم چترال، دیراور کوہستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ا ور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ رات  اور صبح کے اوقات میں پشاور، مردان، رشکئی، نوشہرہ،صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ صوبہ بلوچستان   کے بیشتر اضلاع میں  ہفتے کو موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے  کشمیر ، گلگت بلتستان اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

مزید :

ماحولیات -