شہبازشریف15سال وزیراعلیٰ رہا،عوام کی فلاح کیلئے ایک بھی پائیدار کام نہیں کیا، پرویز الہٰی

شہبازشریف15سال وزیراعلیٰ رہا،عوام کی فلاح کیلئے ایک بھی پائیدار کام نہیں ...
شہبازشریف15سال وزیراعلیٰ رہا،عوام کی فلاح کیلئے ایک بھی پائیدار کام نہیں کیا، پرویز الہٰی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شریف خاندان سمیت شہبازشریف نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔شہبازشریف15سال وزیراعلیٰ رہا،صوبے کے عوام کی فلاح کیلئے ایک بھی پائیدار کام نہیں کیا۔میں نے ریسکیو1122اوردیگر ادارے بنائے،جو آج بھی عوام کی خدمت کررہے ہیں۔شہبازشریف نے آشیانہ بنایا اوراس میں بھی پکڑا گیا۔شرم الشیخ میں جاکر بھی شہبازشریف کو شرم نہ آئی اوروہاں بھی مانگنا شروع کردیا۔ہمیں تو ڈر تھا یہ کہیں ان سے واپسی کا ٹکٹ بھی نہ مانگ لے۔وہ  الحمراء میں انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ  شریف خاندان 30برس سے حکمرانی کررہا ہے۔انہوں  نے عوام کے بارے میں ذرا نہیں سوچا۔یہ خاندان صرف اپنے ہی بارے میں سوچتا ہے ۔  میں ان کے ساتھ 15برس رہا،سب کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ اب کچھ لوگ داؤ لگا کر بیٹھے ہیں اورکچھ جال بچھا کربیٹھے ہیں۔ عمران خان نے عوام میں اتنا شعور بیدار کردیا ہے کہ اب کوئی مچھلی نظر نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ باہر جہاں بھی جاتے ہیں تو چورچور کے نعرے لگتے ہیں۔ ان سے کھانا کھایا جاتا ہے نہ شاپنگ کی جاتی ہے۔پی ٹی آئی نے ان لوگوں کا بہترین حل ڈھونڈا ہے،جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -