خانیوال میں ٹریفک حادثہ،اپنی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کیلئے جانےو الا نوجوان جاں بحق

خانیوال میں ٹریفک حادثہ،اپنی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کیلئے جانےو الا نوجوان ...
خانیوال میں ٹریفک حادثہ،اپنی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کیلئے جانےو الا نوجوان جاں بحق

  

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) خانیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 9 روز بعد دلہا بننے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ 

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق افسوسناک حادثہ کبیروالہ روڈ پر پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا اور  موٹرسائیکل سوار نوجوان جنید تصادم کے بعد گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونے والے جنید احمد کی شادی 9 روز بعد تھی ، نوجوان اپنی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کیلئے جا رہا تھا

جاں بحق ہونے والے  جنید احمد کی 9 روز بعد شادی تھی   اور وہ دوستوں کو  اپنی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کیلئے گھر سے نکلاتھا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -خانیوال -