برطانوی اخبار کی شہباز شریف سے معافی کے بعد نواز شریف کا بیان سامنے آگیا

برطانوی اخبار کی شہباز شریف سے معافی کے بعد نواز شریف کا بیان سامنے آگیا
برطانوی اخبار کی شہباز شریف سے معافی کے بعد نواز شریف کا بیان سامنے آگیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ڈیلی میل کی جانب سے شہباز شریف سے مانگی گئی معافی پر رد عمل دیا ہے۔اپنے ردعمل میں نواز شریف نے کہا کہ ’اللہ سرخرو کر  رہا ہے، نیک نیتی رائیگاں نہیں جاتی۔‘ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے غلط الزام عائد کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگی تھی۔برطانوی اخبار نے صحافی ڈیوڈ روز کی خبر بھی ویب سائٹ سے ہٹادی، معافی نامہ ویب سائٹ پر لگادیا اور کہا کہ غلطی ہوگئی، معاف کردیں۔

مزید :

قومی -