آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن میں عوام نے عمران خان کے وژن پر اعتماد دکھایا، سردار تنویر الیاس

آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن میں عوام نے عمران خان کے وژن پر اعتماد دکھایا، ...
آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن میں عوام نے عمران خان کے وژن پر اعتماد دکھایا، سردار تنویر الیاس

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل میں عوام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وژن اور نظریہ کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، ریاست کی عوام نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر حقیقی جمہوریت کو تقویت دی،بلدیاتی الیکشن میں تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،امید کرتا ہوں کہ مقامی حکومتیں اپنے علاقوں کے مسائل حل کرنے میں عوامی توقعات پر پورا اتریں گی۔

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کی  کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 32 سال بعد ریاست کے عوام کو ان کا جمہوری حق دیا،میرپور ڈویژن سمیت ریاست بھر کے نتائج میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کو سرخرو کیا،۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی،  اب کشمیر کی تقدیر بدلے گی اور لوگ اس کی مثالیں دیں گے۔ بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد میں تحریک انصاف کی قیادت، عدلیہ،آزاد کشمیر پولیس، انتظامیہ، الیکشن کمیشن ، دیگر سرکاری اداروں اور بالخصوص ریاست کے عوام نے بھرپور ساتھ دے کر پرامن، شفاف الیکشن کروانے میں اہم کردار ادا کیا جس پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -