ملتان ٹیسٹ کے پہلے ہی روز 3 غلط فیصلے ، علیم ڈار ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے

ملتان ( ویب ڈیسک ) دورہ پاکستان پرموجود انگلینڈ کی ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیل رہی ہے ، دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز علیم ڈار کے 3 فیصلے غلط ثابت ہوئے جس کے بعد آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر آف دی ائیر کا اعزاز رکھنے والے علیم ڈار ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے ۔
ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنےوالے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کیلئے اپیل کی تو امپائر علیم ڈار نے تینوں بار ناٹ آؤٹ قرار دیا مگر کپتان بابر اعظم نے تینوں فیصلوں کو چیلنج کیا ، ریویو میں تینوں مرتبہ علیم ڈار کو اپنے ناٹ آؤٹ کے فیصلے کو واپس لینا پڑا ۔
ایک ہی روز میں 3 غلط فیصلوں پر علیم ڈار ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے جہاں لوگوں نے ان کی میمز بھی بنا ڈالیں ۔
خیال رہے کہ علیم ڈار اپنے مضبوط فیصلوں کے باعث جانے جاتے ہیں ، اکثر و بیشتر ٹیموں کے کپتان صرف علیم ڈار کو دیکھتے ہوئے ریویو لیتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ کہیں ریویو ضائع نہ ہو جائے ۔
Third Umpire to Aleem Dar today#PAKvENG #PAKvsENG pic.twitter.com/ywvVoNS0vw
— Anmol Farya (@Anmol_xk) December 9, 2022
Third Umpire to Aleem Dar today#PAKvENG #PAKvsENG pic.twitter.com/ywvVoNS0vw
— Anmol Farya (@Anmol_xk) December 9, 2022
Aleem Dar's three decisions have been overturned in the first session pic.twitter.com/3Z7B2phFGP
— IG: @faizanriaz (@catharsiss__) December 9, 2022