جوئے روٹ اور بین سٹوکس کی وکٹیں حاصل کرنا خواب تھا جو  پورا ہوا ، ابرار احمد 

جوئے روٹ اور بین سٹوکس کی وکٹیں حاصل کرنا خواب تھا جو  پورا ہوا ، ابرار احمد 
جوئے روٹ اور بین سٹوکس کی وکٹیں حاصل کرنا خواب تھا جو  پورا ہوا ، ابرار احمد 

  

 ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)  انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں آج ڈیبیو کرنے والے  لیگ سپنر باؤلر ابرار احمد نے  کہا کہ انگلینڈ کے  بلے باز جو ئے روٹ اور کپتان بین سٹوکس کی وکٹیں حاصل کرنا خواب تھا جو اللہ کے کرم سے پورا ہو گیا۔

اپنے ڈیبیو میچ کے پہلے ہی روز ابتدائی 7 اہم ترین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے ابرار احمد نے کہا کہ  بین سٹوکس کی وکٹ شاندار تھی ، میری پرفارمنس انگلینڈ کے خلاف زبردست تھی جس پر بہت خوش ہوں ، دوسری اننگز میں بھی اچھی باؤلنگ  کی کوشش کروں گا۔

خیال رہے کہ ابرار احمد  ڈیبیو میچ میں  7 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے  22 ویں جبکہ پاکستان کے  تیسرے باؤلر بن چکے ہیں ۔ 

ابرار احمدلنچ سے قبل  5 وکٹیں حاصل کرنے والے 13 ویں پاکستانی باؤلر بھی بن چکے ہیں ۔ آج کے میچ میں ابرار احمد نے زیک کرولی ، بین ڈکٹ ، اولیپوپ ، جوئے روٹ ، ہیری بروک ،کپتان بین سٹوکس  اورول جیکس  کو میدان بدر کیا ۔

مزید :

کھیل -