سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے فی تولہ  اضافے کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار 100 روپے کی ہو گئی جو  ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے ۔

دس گرام سونے کی قیمت میں  600 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ  43 ہزار  261 روپے ہو گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں  16 ڈالرز کا اضافہ ہو ا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1800 روپے ہو گئی ۔

مزید :

بزنس -