ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن اچھی ہے، سریز برابر ہو سکتی ہے، پہلے دن کے اختتام پر سلمان بٹ کی رائے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اب اچھی پوزیشن میں ہے، سیریز برابر ہوسکتی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سلمان بٹ نے پاکستانی بولر ابرار احمد کو انگلش ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لینے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ ابرار احمد نے بہت ہی شاندار سپیل کیا تھا، اس مسٹری سپنر کو انگلش ٹیم کے بیٹرز سمجھ ہی نہیں سکے۔ ابرار احمد اچھی فارم میں ہیں، انہیں ایک میچ لیٹ کھلایا گیا۔ پاکستان اب اچھی پوزیشن میں ہے، سیریز برابر ہوسکتی ہے۔