آنکھوں سے محروم گھوڑے نے 3 ریکارڈ بنا کر خود کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرالیا
اوریگن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آنکھوں سے پوری طرح محروم گھوڑے نے تین ریکارڈ قائم کر کے خود کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرالیا۔
اینڈو نامی گھوڑا آنکھوں سے پوری طرح محروم ہے ، اینڈو نے کسی بھی نابینا گھوڑے کے مقابلے میں بلند ترین چھلانگ لگانے کا ریکارڈ قائم کیا اس کے ساتھ ایک منٹ میں سب سے زیادہ فری جمپ اور ایک قطار میں نصب پانچ ڈنڈوں سے دائیں اور بائیں گزرنے کے ریکارڈ قائم کئے جس کے بعد اینڈو کو گیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ۔
اینڈو کی مالکن مورگن ویگنر کے مطابق انہوں نے 13 برس کی عمر میں اپنی نانی کے اصطبل سے ایک گھڑے کا انتخاب کیا جس کی آنکھیں خراب ہو رہی تھیں، یہاں تک کہ آنکھوں کو نکال دیاگیا۔