گوگل نے پاکستان میں بطور کمپنی رجسٹریشن کرالی

گوگل نے پاکستان میں بطور کمپنی رجسٹریشن کرالی
گوگل نے پاکستان میں بطور کمپنی رجسٹریشن کرالی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوگل دنیا کی چند بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اب پہلی بار اس نے بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن کرالی ہے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق کے مطابق گوگل نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں بطور کمپنی رجسٹریشن کرالی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا قوانین کے تحت حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹریشن کا پابند کیا ہے اور اسی وجہ سے گوگل نے بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گوگل کا سرور پاکستان میں بنے گا تو پاکستانی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہوگا، ورنہ ابھی تمام کمپنیوں کا ڈیٹا ملک سے باہر محفوظ کیا جاتا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے بھی جلد پاکستان میں دفتر قائم کیا جائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -