نثار کھوڑو کی سینیٹ رکنیت ختم کرتے ہوئے فیصل واوڈا کی رکنیت بحال کر دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیصل واوڈا کی رکنیت بحال جبکہ پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو کی رکنیت ختم کر دی ۔
الیکشن کمیشن کے بعد سینیٹ نے بھی فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کر تے ہوئے سرکلر جاری کر دیا ۔ اس کے ساتھ اسی سیٹ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو کی رکنیت ختم کر دی گئی ۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز فیصل واوڈا کی سینیٹ سے خالی ہونے والی نشست کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے فیصل واوڈا کی 10 مارچ کو سندھ کی نشست سے کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کیا تھا ، اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا تھا۔