پارٹی آئین میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی کے آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی، ترمیم سے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کر لیا ہے ۔
خیال رہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 13 دسمبر کو سماعت ہو گی ۔