اسمبلی کی تحلیل سےمتعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، بیرسٹر سیف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اور معاون خصوصی اطلاعات برائے وزیر اعلیٰ کے پی بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجھ سے منسوب بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا ، کے پی اسمبلی کے تمام وزرا اور ارکان اسمبلی وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں متحد ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان جب حکم دیں گے اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ۔
ا سے قبل بیرسٹر سیف کا بیان سامنے آیا تھا کہ کے پی اسمبلی کے تحلیل سے متعلق کچھ ارکان کو تحفظات ہیں جس کے باعث ارکان میں اختلاف پایا جاتا ہے ، اسمبلی کی تحلیل سے متعلق تمام ارکان کو اپنی رائے چیئرمین کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے ، پنجاب اسمبلی اگر تحلیل ہوتی ہے تو بات بن سکتی ہے ۔