کراچی ، بینک کے باہر شہری کو لوٹنے والا ڈاکو گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں بینک کے باہر شہری کو لوٹنے والا ڈاکو گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود میں شاہراہ فیصل پر شہری بینک سے پانچ لاکھ 40 ہزار روپے لے کر نکلا تھا کہ ٹائی لگائے سوٹڈ بوٹڈ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رقم لوٹنے کی کوشش کی اورو مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا ۔
سکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کی جس سے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا ہوا ملزم گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔