برطانیہ میں سڑک پر جنسی ہراسانی جرم تصور ہوگی ، 2برس تک قید کی سزا ہوگی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانیہ میں کسی کو سڑک پر دیکھ کر نا مناسب اشارہ کرنے یا گھورنے کو قابل سزا جرم قرار دینے پر کام شروع ہو گیا جس کی سزا6ماہ سے 2 سال تک ہو گی ۔
برطانیہ کے وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ،حکومت نے جنسی ہراسانی سے متعلق نجی ممبر بل کی حمایت کا اعلان کیا ، ہراسانی سے متعلق بل آج پیش ہوگا جسے منظور کرنے کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔
بل کے مطابق سڑک پر جنسی ہراسانی قابل سزا جرم ہو گا جس کی سزا 6 ماہ سے 2 سال ہو گی ، کسی کو دیکھ کر سیٹی بجانا ، گھورنا اور نا مناسب اشارہ کرنا بھی جرم تصور ہوگا۔
برطانوی وزیر داخلہ کے مطابق اس قانون سے ہر خاتون خود کو دفتر اور شاہرات میں محفوظ تصورکرے گی ۔