وزیراعظم نے 10 معاونین خصوصی کو وزرائے مملکت مقرر کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے 10 معاونین خصوصی کو وزرائے مملکت مقرر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق رضا ربانی کھر ، نواب زادہ افتخار احمد ، مہر ارشاد ، مہیش کمار ملانی ، سردار سلیم حیدر ، فیصل کریم کنڈی ، تسنیم احمد قریشی ، محمد علی شاہ باچا ، ملک نعمان احمدلنگڑیا ، سردار شاہ جہاں یوسف کو وزیر مملکت مقرر کیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔