چین کے طلباء نے مصنوعی ذہانت کے کیمروں سے بچانے والا انتہائی سستا سسٹم تیار کرلیا

چین کے طلباء نے مصنوعی ذہانت کے کیمروں سے بچانے والا انتہائی سستا سسٹم تیار ...
چین کے طلباء نے مصنوعی ذہانت کے کیمروں سے بچانے والا انتہائی سستا سسٹم تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ووہان (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کی ووہان یونیورسٹی کے طلباء نے لوگوں  کو سیکیورٹی کیمروں سے چھپانے کے لیے "انوزیبلٹی کلوک "ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کم قیمت والا کلوک  جسے InvisDefense کہا جاتا ہے پہننے والوں کو مصنوعی ذہانت  کی نگرانی والے سیکیورٹی کیمروں سے چھپا سکتا ہے اور اسے دن یا رات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ  کے مطابق، پروڈکٹ نے چائنا پوسٹ گریجویٹ انوویشن اینڈ پریکٹس کمپیٹیشنز  میں واوے  ٹیکنالوجیز کے ذریعے سپانسر کیے گئے مقابلے میں پہلا انعام جیتا ہے۔ اسے تیار کرنے والی ٹیم کے مطابق  InvisDefese  انسانی آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ ایک ایسے پیٹرن میں ڈھکا ہوا ہے جو دن کے وقت کیمروں کو اندھا کر دیتا ہے اور رات کو گرمی کے غیر معمولی سگنل بھیجتا ہے۔ اس کے ڈیزائن کا مطلب ہے کہ یہ  ممکنہ طور پر آٹو پائلٹ  کاروں میں استعمال ہونے والے کچھ  سینسرز کے نظاموں کو بھی الجھا دے گا۔

اس ایجاد کی نگرانی کرنے والے ووہان یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹر سائنس سے تعلق رکھنے والے پروفیسر وانگ زینگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا  'آج کل، بہت سے نگرانی کے آلات انسانوں  کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ سڑک پر لگے کیمروں میں پیدل چلنے والوں کا پتہ لگانے کے فنکشنز  ہوتے ہیں اور سمارٹ کاریں پیدل چلنے والوں اور سڑکوں  کی شناخت کر سکتی ہیں۔ ہمارا InvisDefense کیمرے کو آپ کو  کیپچر  کی اجازت دیتا ہے، لیکن کیمرا یہ نہیں بتا سکتا کہ آپ انسان ہیں یا نہیں۔' انہوں نے بتایا کہ یہ انتہائی کم قیمت ہے، اس کی قیمت 500 یو آن (70 ڈالر) رکھی گئی ہے۔