فیفا ورلڈ کپ ، ناک آؤٹ میچ میں کروشیا برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں کروشیا نے پنلٹی ککس پر برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا۔
کروشیا نے 5مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو پنلٹی ککس پر 2-4 سے شکست دی۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کےلیے 15 ،15 کے2ہاف دیٔئے گئے، پہلے ہاف کے شروع میں برازیل کے نیمار نے گول کیا اور ٹیم کو کروشیا پر 0-1 کی برتری دلوادی۔
تاہم کروشیا کے برونو پیٹکووچ نے دوسرے ہاف یعنی کھیل کے 117ویں منٹ میں گول کرکے میچ کو 1-1 سے برابر گول سے برابر کردیا۔اس کے بعد کھیل پنالٹی ککس پر چلاگیا اس موقع پر کروشیا کے گول کیپر نے برازیل کی 2پلنٹی اسٹروکس روک کر میچ میں اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا۔